اپنے بچّے کو کیوں لگوائیں سکس ان ون ٹیکہ؟ | Dr Aamir Ali on 6 in 1 Vaccine for Infants in Urdu
About this video
بچّوں کی ولادت کے بعد انہیں کئی طرح کی مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے الگ الگ وقت پر ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ ان ویکسین سے کئی بار بچوں کو درد اور بخار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ان الگ الگ ٹیکوں سے ہونے والے درد اور پریشانیوں سے نجات پانے کے لئے سکس ان ون ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیکے کے فائدے بتانے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ سکس ان ون ویکسین کے فائدے بتا رہے ہیں ڈاکٹرعامر، پیڈیاٹریشین اس ویڈیو میں ہے سکس ان ون ویکسین کیا ہے؟ کن خطرناک امراض کے خلاف یہ ٹیکہ کام کرتا ہے؟ کیا سکس ان ون ایک کم تکلیف دہ ٹیکہ ہے؟ بچّوں کو یہ ویکسین کب تک لگوا سکتے ہیں؟ کیا اس ٹیکے سے بچوں کو بخار آ سکتا ہے؟ کیا ہر ایک بچے کو یہ ٹیکہ لگایا جا سکتا ہے؟ کیا کوئی سائیڈ ایفیکٹس ہوتے دیکھا گیا ہے؟ سکس ان ون ویکسین کی قیمت کیا ہے؟ جن بچّوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں، کیا وہ اسے لے سکتے ہیں؟ والدین اپنے بچوں کے لئے کیوں انتخاب کریں یہ ویکسین؟ 6-in-1 vaccination protects the child against six diseases. It’s a hexavalent vaccine in which six individual vaccines are conjugated into one. Former Indian cricket captain Mahendra Singh Dhoni has been made a brand ambassador to tell the benefits of 6 in 1 vaccine. Why should you go for 6 in 1 vaccine for your child, Dr Aamir Ali is explaining. What is 6 in 1 Vaccine? Against which dangerous diseases does this vaccine work? Is this a painless vaccine? When should this vaccine be given to the children? Can this vaccine cause fever in children? Can every child be vaccinated with 6 in 1 vaccine? Are there any side effects? What is the cost of the vaccine? Can children who have been already vaccinated get it? Why do parents choose this vaccine for their children?